اسلام آباد۔13دسمبر (اے پی پی):بینکون کے ڈیپازٹس، مختصرمدت کے قرضوں اورسرمایہ کاری میں ہفتہ وار بنیادوںپر اضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔
سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق 29نومبرکوختم ہونے والے ہفتہ میں بینکوں کے ڈیپازٹس کاحجم31.1ٹریلین روپے ریکارڈکیاگیا جوپیوستہ ہفتہ کے مقابلہ میں 2.28فیصدزیادہ ہے، پیوستہ ہفتہ کے اختتام پربینکو ں کے ڈیپازٹس کاحجم 30.6ٹریلین روپے ریکارڈکیاگیاتھا،اسی طرح 29نومبرکوختم ہونے والے ہفتہ میں بینکوں کے مختصرمدت کے قرضوں کاحجم 14.9ٹریلین روپے ریکارڈکیاگیا جوپیوستہ ہفتہ کے اختتام پر14.7ٹریلین روپے تھا۔
اعدادوشمارکے مطابق 29نومبرکوختم ہونے والے ہفتہ میں بینکوں کی سرمایہ کاری کاحجم 29ٹریلین روپے ریکارڈکیاگیا جوپیوستہ ہفتہ کے اختتام پر28.9ٹریلین روپے تھا۔سٹیٹ بینک کے مطابق ڈیپازٹس کے مقابلہ میں قلیل المدتی قرضوں کی شرح (اے ڈی آر)میں ہفتہ واربنیادوں پر47.8فیصدکی نمودیکھنے میں آئی ہے۔