28.8 C
Islamabad
ہفتہ, مئی 3, 2025
ہومتجارتی خبریںبینکوں کی جانب سے قرضہ دینے اور لینے پر حاصل منافع کی...

بینکوں کی جانب سے قرضہ دینے اور لینے پر حاصل منافع کی شرح میں مئی کے دوران ماہانہ بنیادوں میں اضافہ ریکارڈ

- Advertisement -

اسلام آباد۔25جون (اے پی پی):بینکوں کی جانب سے قرضہ دینے اور لینے پر حاصل منافع کی شرح میں مئی کے دوران ماہانہ بنیادوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ سٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالے سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق آئوٹ سٹینڈنگ ڈیپازٹ پر قرضہ دینے پر منافع کی شرح (سپریڈز) میں مئی 2024ء کے دوران 5 بیسز پوائنٹ کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ مئی 2024ء کے دوران لینڈنگ ریٹ کی شرح 18.97 فیصد ریکارڈ کی گئی جو اپریل میں 18.92 فیصد تھی۔

گزشتہ سال مئی کے مقابلے میں رواں سال مئی میں لینڈنگ ریٹس میں مجموعی طور پر 123 بیسز پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ سٹیٹ بینک کے مطابق آئوٹ سٹینڈنگ ڈیپازٹ پر ڈیپازٹ کی شرح میں ماہانہ بنیادوں پر ایک بیسز پوائنٹ کا اضافہ ہوا۔ مئی 2024ء میں ڈیپازٹ ریٹ 11.84 فیصد ریکارڈ کیا گیا جو اپریل میں 11.83 فیصد اور گزشتہ سال مئی میں 10.17 فیصد تھا۔ گزشتہ سال مئی کے مقابلے میں رواں سال مئی میں ڈیپازٹ کی شرح میں مجموعی طور پر 167 بیسز پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ سٹیٹ بینک کے مطابق فریش ڈیپازٹ پر مئی 2024ء کے دوران لینڈنگ ریٹس 20.88 فیصد ریکارڈ کئے گئے جو اپریل کے مقابلے میں 23 بیسز پوائنٹس زیادہ ہے۔

- Advertisement -

اپریل میں فریش ڈیپازٹ پر لینڈنگ ریٹس 21.10 فیصد ریکارڈ کی گئی تھیں۔ گزشتہ سال مئی کے مقابلے میں رواں سال مئی میں فریش ڈیپازٹس پر لینڈنگ ریٹس میں مجموعی طور پر 60 بیسز پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ فریش ڈیپازٹس پر ڈیپازٹ کی شرح مئی 2024ء میں 10.22 فیصد ریکارڈ کی گئی جو اپریل کے مقابلے میں 10 بیسز پوائنٹس کم ہے۔ اپریل میں فریش ڈیپازٹس پر ڈیپازٹس کی شرح 10.32 فیصد ریکارڈ کی گئی تھی۔ گزشتہ سال مئی کے مقابلے میں رواںسال مئی میں فریش ڈیپازٹس پر ڈیپازٹس کی شرح میں مجموعی طور پر 91 بیسز پوائنٹس کی کمی ریکارڈکی گئی ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=478721

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں