اسلام آباد۔28مارچ (اے پی پی):بینکوں کی جانب سے پرسنل لونز کے اجرا میں فروری کے دوران سالانہ بنیادوں پر 10.2فیصد کی نمو ریکارڈکی گئی ۔ سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق فروری میں بینکوں کی جانب سے پرسنل لونز کا حجم 1136ارب روپے تک پہنچ گیا جو گزشتہ سال فروری کے مقابلے میں 10.2 فیصد زیادہ ہے۔ گزشتہ سال فروری میں بینکوں کی جانب سے پرسنل لونز کا حجم 1031 ارب روپے ریکارڈکیا گیا تھا۔
جنوری کے مقابلے میں فروری میں پرسنل لونز کے حجم میں ماہانہ بنیادوں پر 0.3 فیصد کی کمی ریکارڈکی گئی ۔ جنوری میں پرسنل لونز کا حجم 1140 ارب روپے ریکارڈکیا گیا جو فروری میں کم ہو کر 1136 ارب روپے ہو گیا۔