بینکوں کی جانب سے گاڑیوں کی خریداری کیلئے قرضہ جات کے اجراءمیں اگست کے دوران8.2 فیصد کی نموریکارڈ

146
براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری سے حاصل منافع جات کی بیرون ملک منتقلی میں رواں مالی سال کے دوران 115.75 فیصد اضافہ

اسلام آباد۔20ستمبر (اے پی پی):بینکوں کی جانب سے گاڑیوں کی خریداری کیلئے قرضہ جات کے اجراءمیں اگست کے دوران سالانہ بنیادوں پر8.2 فیصد کی نموریکارڈکی گئی ہے۔

سٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق اگست میں بینکوں کی جانب سے گاڑیوں کی خریداری کیلئے صارفین کو353 ارب روپے کے قرضہ جات کااجراءکیاگیا جو گزشتہ سال اگست کے مقابلہ میں 8.2 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ سال اگست میں بینکوں کی جانب سے گاڑیوں کی خریداری کیلئے 326 ارب روپے کے قرضہ جات فراہم کئے گئے تھے۔

جولائی کے مقابلہ میں اگست کے مہینہ میں بینکوں کی جانب سے گاڑیوں کی خریداری کیلئے قرضوں کے اجراءمیں 2.2 فیصدکی کمی ریکارڈکی گئی ہے۔جولائی میں بینکوں کی جانب سے گاڑیوں کی خریداری کیلئے صارفین کو361 ارب روپے کے قرضہ جات فراہم کئے گئے تھے جو اگست میں کم ہوکر353 ارب روپے ہوگئے۔