29.2 C
Islamabad
بدھ, مارچ 26, 2025
ہومتجارتی خبریںبینکوں کی ڈیپازٹس /سرمایہ کاری اور مختصر مدت کے قرضوں میں جنوری...

بینکوں کی ڈیپازٹس /سرمایہ کاری اور مختصر مدت کے قرضوں میں جنوری کے دوران اضافہ

- Advertisement -

اسلام آباد۔24مارچ (اے پی پی):بینکوں کی ڈیپازٹس سرمایہ کاری اور مختصر مدت کے قرضوں میں جنوری کے دوران سالانہ بنیادوں پر اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق جنوری 2025 میں بینکوں کے مجموعی کھاتوں کا حجم 31003 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ سال جنوری کے مقابلے میں 12.6 فیصد زیادہ ہے۔

گزشتہ سال جنوری میں بینکوں کے کھاتوں کا حجم 27 ہزار 541 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا ۔ دسمبر کے مقابلے میں جنوری میں بینکوں کے کھاتوں میں ماہانہ بنیادوں پر 2.4 فیصد کی نمو ہوئی۔ دسمبر میں بینکوں کے کھاتوں کا حجم 30 ہزار 283 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا تھا۔ سٹیٹ بینک کے مطابق جنوری میں بینکوں کی سرمایہ کاری(سٹاک) کا حجم 30 ہزار 23 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ سال جنوری کے 25603 ارب روپے کے مقابلے میں 17.3 فیصد زیادہ ہے۔

- Advertisement -

دسمبر کے مقابلے میں جنوری میں بینکوں کی سرمایہ کاری میں ماہانہ بنیادوں پر 3.1 فیصد کی نمو ہوئی۔ دسمبر میں بینکوں کی سرمایہ کاری کا حجم 29129 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا تھا۔ سٹیٹ بینک کے مطابق جنوری میں بینکوں کے مختصرمدت کے قرضوں کا حجم 14 ہزار 728 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ سال جنوری کے 12095 ارب روپے کے مقابلے میں 21.8 فیصد زیادہ ہے۔

دسمبر کے مقابلے میں جنوری میں بینکوں کے مختصر مدت کے قرضوں میں ماہانہ بنیادوں پر 8 فیصد کی کمی ہوئی ، دسمبر میں بینکوں کے مختصر مدت کے قرضوں کا حجم 16009 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا تھا۔جنوری میں ڈیپازٹس کے مقابلے میں قرضہ دینے کی شرح 47.5 فیصد ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ سال جنوری میں 43.9 فیصد تھی۔ دسمبر میں ڈیپازٹس کے مقابلے میں قرضوں کی شرح 52.9 فیصد ریکارڈ کی گئی تھی۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=575874

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں