بینکوں کے سپریڈز(منافع) میں اکتوبرکے دوران اضافہ ریکارڈ

41
State Bank
State Bank

اسلام آباد۔23نومبر (اے پی پی):بینکوں کے سپریڈز(منافع) میں اکتوبرکے دوران اضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔سٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق اکتوبرمیں بینکوں کے آوٹ سٹینڈنگ ڈیپازٹس پر سپریڈز میں سالانہ بنیادوں پر271 بیس پوائنٹس کااضافہ ہوا، اکتوبرمیں آوٹ سٹینڈنگ ڈیپازٹس پرسپریڈز کی شرح 6.91 فیصدریکارڈکی گئی جوستمبرمیں 6.04 فیصد اورگزشتہ سال اکتوبرمیں 4.20 فیصدتھی۔

آوٹ سٹینڈنگ ڈیپازٹس پرلینڈنگ کی شرح میں گزشتہ سال اکتوبرکے مقابلہ میں 608 بیسس پوائنٹس کااضافہ ریکارڈکیاگیا، آوٹ سٹینڈنگ ڈیپازٹس پرلینڈنگ کی شرح 13.99 فیصدرہی جوستمبرمیں 13.66 فیصد اورگزشتہ سال اکتوبرمیں 7.91 فیصد تھی، اسی طرح آوٹ سٹینڈنگ ڈیپازٹس پر ڈیپازٹس کی شرح میں اکتوبرکے دوران سالانہ بنیادوں پر337 بیسس پوائنٹس کااضافہ ریکارڈکیاگیا، اکتوبرمیں آوٹ سٹینڈنگ ڈیپازٹس پر ڈیپازٹس کی شرح 7.08 فیصدریکارڈکی گئی جوستمبرمیں 7.62 فیصد اورگزشتہ سال اکتوبرمیں 3.71 فیصدتھی۔

سٹیٹ بینک کے مطابق فریش ڈیپازٹس پرسپریڈز کی شرح میں سالانہ بنیادوں پر306 بیسس پوائنٹس کااضافہ ریکارڈ کیا گیاہے، اکتوبرمیں فریش ڈیپازٹس پرسپریڈز کی شرح 7.01 فیصدریکارڈکی گئی جوستمبر2022 میں 6.01 فیصد اورگزشتہ سال اکتوبرمیں 3.95 فیصدتھی۔ فریش ڈیپازٹس پرلینڈنگ کی شرح میں سالانہ بنیادوں پر785 بیسس پوائنٹس کااضافہ ہواہے،

اکتوبرمیں فریش ڈیپازٹس پر لینڈنگ کی شرح 16.08 فیصد ریکارڈکی گئی جو ستمبر2022 میں 15.34 فیصد اورگزشتہ سال اکتوبرمیں 8.24 فیصدتھی، اسی طرح فریش ڈیپازٹس پرڈیپازٹس کی شرح میں سالانہ بنیادوں پر479 بیسس پوائنٹس کااضافہ دیکھنے میں آیاہے، اکتوبرمیں فریش ڈیپازٹس پرڈیپازٹس کی شرح 9.08 فیصد ریکارڈکی گئی جوستمبرمیں 9.34 فیصد اورگزشتہ سال اکتوبرمیں4.29 فیصدتھی۔