بینکوں کے مختصرمدت کے قرضوں ، ڈیپازٹس اور سرمایہ کاری میں جنوری کے دوران سالانہ بنیادوں پر اضافہ

149
براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری سے حاصل منافع جات کی بیرون ملک منتقلی میں رواں مالی سال کے دوران 115.75 فیصد اضافہ

اسلام آباد۔27فروری (اے پی پی):بینکوں کے مختصرمدت کے قرضوں ، ڈیپازٹس اور سرمایہ کاری میں جنوری کے دوران سالانہ بنیادوں پر اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ سٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالے سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جنوری 2023 میں بینکوں کی جانب سے مختصرمدت کے قرضوں کا حجم 11 ہزار659 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ سال جنوری کے مقابلے میں 17.2فیصد زیادہ ہے۔

گزشتہ سال جنوری میں بینکوں کے مختصر مدتی قرضوں کا حجم 9 ہزار944 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا تھا ۔ دسمبرکے مقابلے میں جنوری میں بینکوں کے مختصر مدت کے قرضوں کے حجم میں ماہانہ بنیادوں پر 2.1فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے ۔

دسمبرمیں بینکوں کے مختصرمدتی قرضوں کا حجم 11913 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا جو جنوری میں کم ہوکر11659ارب روپے ہوگیا۔اعدادوشمارکے مطابق جنوری 2023میں بینکوں کے ڈیپازٹس میں سالانہ بنیادوں پر14.1فیصد کی نمو ریکارڈ کی گئی ۔ جنوری میں بینکوں کے ڈیپازٹس کا حجم 22 ہزار754ارب روپے تک پہنچ گیا جو گزشتہ سال جنوری کے اختتام پر19949ارب روپے تھا ۔

دسمبرکے مقابلے میں جنوری میں بینکوں کے ڈیپازٹس میں ماہانہ بنیادوں پر1.3فیصد کی نمو ریکارڈ کی گئی ۔ دسمبرمیں بینکوں کے ڈیپازٹس کا حجم 22ہزار467ارب روپے ریکارڈ کیا گیا جو جنوری میں بڑھ کر22754 ارب روپے ہوگیا ۔اعداوشمارکے مطابق جنوری 2023 میں بینکوں کی سرمایہ کاری (سٹاک) میں سالانہ بنیادوں پر33.8فیصد کی نمو ریکارڈ کی گئی ۔

جنوری میں بینکوں کی سرمایہ کاری کا حجم 19293ارب روپے تک پہنچ گیا جو گزشتہ سال جنوری کے اختتام پر14424 ارب روپے تھا۔دسمبرکے مقابلے میں جنوری میں بینکوں کی سرمایہ کاری میں ماہانہ بنیادوں پر7.8فیصد کی نمو ریکارڈ کی گئی ہے ۔ دسمبرمیں بینکوں کی سرمایہ کاری کا حجم 17902ارب روپے ریکارڈ کیا گیا جو جنوری میں بڑھ کر19293ارب روپے ہوگیا۔