اسلام آباد۔14اکتوبر (اے پی پی):بینکوں کے منافع میں جاری کیلنڈرسال کے 9ماہ میں سالانہ بنیادوں پر19فیصدکااضافہ ہوا ہے ۔ بینکوں کی جانب سے پاکستان سٹاک ایکسچینج میں جمع کردہ مالیاتی بیانات واعدادوشمارکے مطابق جاری کیلنڈرسال کے پہلے 9ماہ میں بینکوں کو295521ملین روپے کابعدازٹیکس منافع حاصل ہوجوگزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 19فیصدزیادہ ہے،
گزشتہ سال کی اسی مدت میں بینکوں کو 248,330ملین روپے کابعدازٹیکس منافع حاصل ہواتھا۔اس مدت میں بینکوں کی 293018ملین روپے کا ٹیکس اداکیاہے۔ اعدادوشمارکے مطابق جاری کیلینڈرسال کے پہلے 9ماہ میں بینک الفلاح کی فی حصص آمدنی 21.5روپے، بینک الحبیب 31.5روپے، ایچ بی ایل 30.6روپے،ایم سی بی 44روپے،میزان بینک 45روپے، اوریوبی ایل کی فی حصص آمدنی 39.8روپے ریکارڈکی گئی ہے۔