بینکوں کے ونڈفال آمدنی پر40 فیصد کی شرح سے ٹیکس عائدکرنے کا نوٹیفیکیشن جاری

100
FBR
FBR

اسلام آباد۔22نومبر (اے پی پی):وفاقی حکومت نے بینکوں کی ونڈفال آمدنی پر40 فیصد کی شرح سے ٹیکس عائدکرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا۔ایف بی آر کی جانب سے اس حوالہ سے بدھ کو جاری کردہ ایس آراو کے مطابق وفاقی حکومت نے انکم ٹیکس آرڈیننس مجریہ 2001 کے دفعہ 99 ڈی کے ذیلی دفعہ 2کے تحت بینکوں کی ونڈفال آمدن پر 40 فیصد کی شرح سے ٹیکس عائدکردیا ہے۔

ایس آراو کے مطابق کیلنڈرسال 2021 اور کیلنڈر سال 2022 میں متعین کردہ فارمولہ کے تحت بینکوں کے ونڈفال آمدن پریہ ٹیکس عائد کردیا گیاہے۔ قبل ازیں وفاقی کابینہ نے دوہفتے قبل بینکوں کو غیرملکی کرنسی کے لین دین سے حاصل ہونے والے منافع پر40 فیصدٹیکس عائدکرنے کی منظوری دی تھی۔