22.4 C
Islamabad
منگل, ستمبر 2, 2025
ہومتجارتی خبریںبینکوں کے ڈیپازٹس ، سرمایہ کاری اور قلیل المدتی قرضوں میں ستمبر...

بینکوں کے ڈیپازٹس ، سرمایہ کاری اور قلیل المدتی قرضوں میں ستمبر کےاختتام تک سالانہ بنیادوں پر 19 فیصد اضافہ

- Advertisement -

اسلام آباد۔24اکتوبر (اے پی پی):بینکوں کے ڈیپازٹس ، سرمایہ کاری اور قلیل المدتی قرضوں میں ستمبر کے دوران سالانہ بنیادوں پر اضافہ ریکارڈکیاگیا ہے۔ سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کر دہ اعدادوشمار کے مطابق ستمبر 2024 کے اختتام پر بینکوں کے ڈیپازٹس کا حجم 31342 ارب روپے ریکارڈکیاگیا جو گزشتہ سال ستمبر کے مقابلہ میں 19.1 فیصد زیادہ ہے۔

گزشتہ سال ستمبر میں بینکوں کے ڈیپازٹس کا حجم 26318 ارب روپے ریکارڈکیاگیا تھا۔ اگست کے مقابلہ میں ستمبر میں بینکوں کے ڈیپازٹس میں ماہانہ بنیادوں پر 1.8فیصد کی نمو ریکارڈ کی گئی ۔ اگست میں بینکوں کے ڈیپازٹس کا حجم 30778 ارب روپے ریکارڈکیاگیا تھا۔ اعدادوشمار کے مطابق ستمبر 2024 کے اختتام پر بینکوں کے قلیل المدتی قرضوں کا حجم 12305 ارب روپے ریکارڈکیاگیا جو گزشتہ سا ل ستمبر کے مقابلہ میں 3.8 فیصد زیادہ ہے۔

- Advertisement -

گزشتہ سال ستمبر میں بینکوں کے قلیل المدتی قرضوں کا حجم 11857 ارب روپے ریکارڈکیاگیا تھا۔ اگست کے مقابلہ میں ستمبر میں قلیل المدتی قرضوں کے حجم میں ماہانہ بنیادوں پر 4.2 فیصد کااضافہ ہوا ۔ اگست کے اختتام پر بینکوں کے قلیل المدتی قرضوں کا حجم 11808 ارب روپے ریکارڈکیاگیا تھا۔

سٹیٹ بینک کے مطابق ستمبر کے اختتام پر بینکوں کی سرمایہ کاری (سٹاک) کا حجم 30699 ارب روپے ریکارڈکیاگیا جو گزشتہ سا ل ستمبر کے مقابلہ میں 35.7 فیصد زیادہ ہے۔

گزشتہ سا ل ستمبر میں بینکوں کی سرمایہ کاری کا حجم 22622 ارب روپے ریکارڈکیاگیا تھا۔ اگست کے مقابلہ میں ستمبر میں بینکوں کی سرمایہ کاری میں ماہانہ بنیادوں پر 1.1 فیصد کی کمی ریکارڈکی گئی۔ اگست میں بینکوں کی سرمایہ کاری کاحجم 31033 ارب روپے ریکارڈکیاگیا تھا۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں