بینکوں کے ڈیپازٹس ، مختصر مدت کےقرضوں اور سرمایہ کاری میں اپریل کے دوران سالانہ بنیادوں پر اضافہ

106
State Bank

اسلام آباد۔11مئی (اے پی پی):بینکوں کے ڈیپازٹس ، مختصر مدت کےقرضوں اور سرمایہ کاری میں اپریل کے دوران سالانہ بنیادوں پر اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔

سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق اپریل 2023 میں بینکوں کی ڈیپازٹس کا حجم 23ہزار 429 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ سال اپریل کے مقابلہ میں 16.8 فیصد زیادہ ہے۔ گزشتہ سال اپریل میں بینکوں کے ڈیپازٹس کا حجم 20052 ارب روپے ریکارڈکیا گیا تھا۔

مارچ کے مقابلہ میں اپریل میں بینکوں کے ڈیپازٹس میں ماہانہ بنیادوں پر 6 فیصد کی کمی ریکارڈکی گئی ہے۔ مارچ میں بینکوں کے ڈیپازٹس کا حجم 23562 ارب روپے ریکارڈ کیاگیا ۔ جو اپریل میں کم ہو کر 23429 ارب روپے ہوگیا۔ سٹیٹ بینک کے مطابق بینکوں کے مختصر مدت کے قرضوں میں اپریل کے دوران سالانہ بنیادوں پر 13.8 فیصد کی نمو ریکارڈکی گئی ۔

اپریل میں بینکوں کے مختصر مدت کے قرضوں کا حجم 12111 ارب روپے ریکارڈکیاگیا جو گزشتہ سال اپریل میں 10638 ارب روپے تھا۔ مارچ کے مقابلہ میں اپریل میں بینکوں کے مختصر مدت کے قرضوں کے حجم میں ماہانہ بنیادوں پر 2.3 فیصد کی نمو دیکھنے میں آئی۔ مارچ میں بینکوں کے مختصر مدت کے قرضوں کاحجم 11836 ارب روپے ریکارڈکیا گیا تھا۔ اعدادوشمار کے مطابق اپریل میں بینکوں کی سرمایہ کاری (سٹاک) میں سالانہ بنیادوں پر 29.5 فیصد کی نمو دیکھنے میں آئی ۔

اپریل میں بینکوں کی سرمایہ کاری کا حجم 19695 ارب روپے ریکارڈ کیاگیا جو گزشتہ سال اپریل میں 15210 ارب روپے تھا۔ مارچ میں بینکوں کی سرمایہ کاری کا حجم 19236 ارب روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔ مارچ کے مقابلہ میں اپریل میں بینکوں کی سرمایہ کاری میں ماہانہ بنیادوں پر 2.4 فیصد کی نمو ریکارڈکی گئی