اسلام آباد۔20جون (اے پی پی):بینکوں کے کھاتوں،قلیل مدتی قرضوں اورسرمایہ کاری(سٹاک) میں مئی کے دوران سالانہ بنیادوں پراضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق مئی 2025کے اختتام پربینکوں کے کھاتوں کاحجم 32757ارب روپے ریکارڈکیاگیا جوگزشتہ سال مئی کے مقابلہ میں 11.6فیصدزیادہ ہے،گزشتہ سال مئی کے اختتام پربینکوں کے کھاتوں کامجموعی حجم 29349ارب روپے ریکارڈکیاگیاتھا۔اپریل کے مقابلہ میں مئی میں بینکوں کے کھاتوں میں ماہانہ بنیادوں پر1.4فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے۔
اعدادوشمارکے مطابق مئی کے اختتام پربینکوں کے قلیل مدتی قرضوں کاحجم 13021ارب روپے ریکارڈکیاگیا جوگزشتہ سال مئی کے مقابلہ میں 7فیصدزیادہ ہے۔گزشتہ سال مئی کے اختتام پربینکوں کے قلیل مدتی قرضوں کاحجم 12169ارب روپے ریکاردکیاگیاتھا۔اپریل کے مقابلہ میں مئی میں بینکوں کے قلیل مدتی قرضوں کے حجم میں ماہواربنیادوں پر0.9فیصدکی کمی ہوئی ہے۔اعدادوشمارکے مطابق مئی کے اختتام پربینکوں کی سرمایہ کاری کاحجم 34627ارب روپے ریکارڈکیاگیا جوگزشتہ سال مئی کے مقابلہ میں 19.7فیصدزیادہ ہے۔
گزشتہ سال مئی میں بینکوں کی سرمایہ کاری کاحجم 28923ارب روپے ریکارڈکیاگیاتھا۔اپریل کے مقابلہ میں مئی میں بینکوں کی سرمایہ کاری میں ماہانہ بنیادوں پر4.3فیصدکی نموہوئی ہے۔سٹیٹ بینک کے مطابق مئی میں ڈیبازٹس کے مقابلہ قرضوں کی شرح 39.8فیصدریکارڈکی گئی جوگزشتہ سال مئی کے مقابلہ میں 131بیسس پوائنٹس کم ہے۔\395