اسلام آباد۔23ستمبر (اے پی پی):بینکوں کے کھاتوں، مختصرمدت کے قرضوں اورسرمایہ کاری میں اگست کے دوران اضافہ ریکارڈکیاگیا۔سٹیٹ بینک کے اعدادوشمارکے مطابق اگست 2024میں بینکوں کے کھاتوں کاحجم 30778 ارب روپے ریکارڈکیاگیا جوگزشتہ سال اگست کے مقابلے میں 17.9فیصدزیادہ ہے، گزشتہ سال اگست کے اختتام پربینکوں کے کھاتوں کاحجم 26110 روپے ریکارڈکیاگیاتھا۔جولائی کے مقابلے میں اگست کے دوران بینکوں کے کھاتوں میں ماہانہ بنیاد پر0.6فیصداضافہ ہوا، جولائی میں بینکوں کے کھاتوں کاحجم 30603 ارب روپے ریکارڈکیاگیاتھا۔
اعدادوشمارکے مطابق اگست 2024کے اختتام پربینکوں کے قلیل المدتی قرضوں کاحجم 11808 ارب روپے ریکارڈکیاگیا جوگزشتہ سال اگست کے مقابلے میں 0.3فیصدزیادہ ہے، گزشتہ سال اگست میں بینکوں کے قلیل المدتی قرضوں کاحجم 11775 ارب روپے ریکارڈکیاگیاتھا۔جولائی کے مقابلے میں اگست میں بینکوں کے قلیل المدتی قرضوں کے حجم میں ماہانہ بنیاد پر0.5فیصد کمی ہوئی ،جولائی کے اختتام پربینکوں کے قلیل المدتی قرضوں کاحجم 11872 ارب روپے ریکارڈکیاگیاتھا۔
اعدادوشمارکے مطابق اگست 2024کے اختتام پربینکوں کی سرمایہ کاری (سٹاک) کاحجم 31033 ارب روپے ریکارڈکیاگیا جوگزشتہ سال اگست کے مقابلے میں 41فیصدزیادہ ہے، گزشتہ سال اگست کے اختتام پربینکوں کی سرمایہ کاری کاحجم 22106 ارب روپے ریکارڈکیاگیاتھا۔جولائی کے مقابلے میں اگست کے دوران بینکوں کی سرمایہ کاری میں ماہانہ بنیاد پردوفیصداضافہ ہوا، جولائی کے اختتام پربینکوں کی سرمایہ کاری کاحجم 30431 ارب روپے ریکارڈکیاگیاتھا۔\932