26.5 C
Islamabad
اتوار, مئی 11, 2025
ہومتجارتی خبریںبینک آف خیبر کو ایک سال کے دوران 1306 ملین روپے منافع

بینک آف خیبر کو ایک سال کے دوران 1306 ملین روپے منافع

- Advertisement -

اسلام آباد ۔ 05مارچ (اے پی پی) بینک آف خیبر (بی او کے) کو 31 دسمبر 2019ءکو ختم ہونے والے سال کے دوران 1306 ملین روپے کا بعد از ٹیکس منافع حاصل ہوا ہے۔ بی او کے کے مالیاتی اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ سال 2019ءکے دوران بینک کی جانب سے قرضوں کی فراہمی 16 فیصد کے اضافہ سے ایک لاکھ 9 ہزار 742 ملین روپے تک پہنچ گئی جبکہ 2018ءکے دوران بینک نے 95 ہزار 12ملین روپے کے قرضے جاری کئے تھے۔رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال کے اختتام پر بی او کے کے ڈیپازٹس ایک لاکھ 82 ہزار 168 ملین روپے جبکہ سرمایہ کاری کا حجم ایک لاکھ 46 ہزار 911 ملین روپے تک بڑھ گیا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=191678

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں