بینک آف پنجاب اور نادرا کے درمیان انٹرنیٹ پیمنٹ گیٹ وے ایکوائرنگ کا باضابطہ معاہدہ

128

اسلام آباد۔18اکتوبر (اے پی پی):ڈیجیٹل ادائیگیوں کے حوالے سے بینک آف پنجاب اور نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا ) کے درمیان انٹرنیٹ پیمنٹ گیٹ وے ایکوائرنگ کا باضابطہ معاہدہ طے پا گیا ہے۔نادرا کی جانب سے چیف پروجیکٹس آفیسر رحمان قمر اور بینک آف پنجاب کے چیف ڈیجیٹل آفیسر نوفل دائود نے دونوں اداروں کے اہم عہدیداروں کی موجودگی میں اس معاہدے پر دستخط کیے۔

تقریب میں چیئرمین نادرا نے خدمات کی فراہمی کو بڑھانے کے لیے تعاون کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اس معاہدے سے رقم کی آن لائن ادائیگی کو محفوظ اور آسان بنایا جائے گا۔بی او پی کے صدر اور سی ای او ظفر مسعود نے آگاہ کیا کہ یہ اقدام ڈیجیٹل بینکاری کو مزید وسعت دینے کے خواب کی تکمیل میں اہم قدم ہے جس سے آن لائن ادائیگیوں کو محفوظ اور بروقت ممکن بنانے میں مدد ملے گی۔