بینک آف پنجاب کی آمدن میں ایک سال کے دوران 8 فیصد اضافہ

99

اسلام آباد ۔ 3 مارچ (اے پی پی) بینک آف پنجاب (بی او پی) کی خالص آمدن میں 31دسمبر 2019ءکو ختم ہونے والے سال کے دوران 8 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ بی او پی کے مالیاتی اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ سال 2019ءکے دوران بینک کو 8.277 ارب روپے کی بعد از ٹیکس آمدنی ہوئی ہے جبکہ سال 2018ءکے لئے بینک کو 7.621 ارب روپے کا بعد از ٹیکس منافع حاصل ہوا تھا۔ اس طرح سال 2018ءکے مقابلہ میں 2019ءکے دوران بینک آف پنجاب کی بعد از ٹیکس آمدنی میں 0.656 ارب روپے یعنی 8 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق سال 2018ءکے لئے بینک کی فی حصص آمدنی 2.85 روپے رہی تھی تاہم 2019ءکے لئے خالص آمدنی میں اضافہ کے نتیجہ میں بینک آف پنجاب کی فی حصص آمدنی بھی 3.09 روپے فی حصص تک بڑھ گئی ۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال 2019ءکے دوران بی او پی کی نیٹ انٹریسٹ آمدن 33 فیصد کے نمایاں اضافہ سے 26.8 ارب روپے تک پہنچ گئی۔