اسلام آباد۔9دسمبر (اے پی پی):بنک الفلاح نے پاکستان بنکنگ ایوارڈ ز2024 میں ’’بیسٹ بینک فار ڈیجیٹل ایکسیلینس ‘‘ اور’’ بیسٹ بینک فار کسٹمرز انگیجمنٹ ‘‘ ایوارڈز جیت لئے ہیں ۔
بنک الفلاح کے صدر اور چیف ایگزیکٹو آفیسرز عاطف باجوہ نے اس حوالہ سے کہا ہے کہ مسلسل تیسرے سال بیسٹ بنک فارڈیجیٹل ایکسیلینس ایوارڈ حاصل کرنا الفلاح کی بنک کی محفوظ اور جدید ترین ٹیکنالوجی کی حامل خدمات کے ذریعے اپنے صارفین کو زیادہ سے زیادہ سہولیات کی فراہمی اور انہیں بااختیار بنانے کی انتھک محنت کا نتیجہ ہے ۔
انہوں نے کہا کہ بنک الفلاح پاکستان میں ڈیجیٹل بینکنگ ایکو سسٹم کے تحت تیزی سے ترقی کرتا ہوا بنک ہے جو فنانشل سیکٹر میں اپنے صارفین کو جدید ترین اور محفوظ خدمات کی فراہمی کو یقینی بنا رہا ہے۔