اسلام آباد۔17اکتوبر (اے پی پی):بینک الفلاح کے بعدازٹیکس منافع میں جاری کیلنڈرسال کے پہلے 9ماہ میں سالانہ بنیادوں پر28فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے۔بینک کی جانب سے پاکستان سٹاک ایکسچینج میں جمع مالیاتی اعدادوشمارکے مطابق سال کے پہلے 9ماہ (جنوری تاستمبر2024) میں بینک الفلاح کو35.21 ارب روپے کابعدازٹیکس منافع حاصل ہوا، گزشتہ سال کی اسی مدت میں بینک الفلاح کو37.46 ارب روپے کابعدازٹیکس منافع حاصل ہواتھا۔
جاری سال کے پہلے 9ماہ میں بینک نے ٹیکسوں کی مدمیں 33.26 ارب روپے کی ادائیگی کی، گزشتہ سال کی اسی مدت میں اداکردہ ٹیکس کاحجم 26.12 ارب روپے تھا۔سال کے پہلے 9ماہ میں بینک کی فی حصص آمدنی 22.33روپے ریکارڈکی گئی،گزشتہ سال کی اسی مدت میں بینک کی فی حصص آمدنی 17.41روپے ریکارڈکی گئی تھی۔
اعدادوشمارکے مطابق جاری سال کی تیسری سہ ماہی میں بینک کو13.28ارب روپے کا بعدازٹیکس منافع حاصل ہواجوگزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 50فیصدزیادہ ہے، گزشتہ سال کی اسی مدت میں بینک کو8.84ارب روپے کابعدازٹیکس منافع حاصل ہواتھا۔