بینک الفلاح کے بعدازٹیکس منافع میں کیلنڈرسال کے پہلے 9 ماہ میں 49 فیصدکی نموریکارڈ

171

اسلام آباد۔18اکتوبر (اے پی پی):بینک الفلاح کے بعدازٹیکس منافع میں جاری کیلنڈرسال کے پہلے 9 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر49 فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے۔ بینک کی طرف سے پاکستان سٹاک ایکسچینج میں جمع مالیاتی بیان کے مطابق جنوری سے ستمبرتک کی مدت میں بینک الفلاح کو14278 ملین روپے کابعدازٹیکس منافع حاصل ہواجوگزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 49 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ سال کی اسی مدت میں بینک کو10719 ملین روپے کابعدازٹیکس منافع حاصل ہواتھا۔

جاری سال کے دوران بینک الفلاح کی فی حصص آمدنی 8.03 روپے ریکارڈکی گئی جوگزشتہ سال کی اسی مدت میں 6.03 روپے فی حصص تھی۔ جاری کیلینڈرسال کی تیسری سہ ماہی میں بینک الفلاح کے بعدازٹیکس منافع میں 49 فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے،تیسری سہ ماہی میں بینک الفلاح کو5519 ملین روپے کابعدازٹیکس منافع حاصل ہواجو گزشتہ سال کی اسی مدت میں 3716 ملین روپے تھا۔

تیسری سہ ماہی میں بینک الفلاح کی فی حصص آمدنی 3.10 روپے ریکارڈکی گئی جو گزشتہ سال کی اسی مدت میں 2.09 روپے فی حصص تھی۔