بینک دولت پاکستان اور کمرشل بینکس یکم جولائی کو بینک تعطیل کے باعث عوامی لین دین کے لیے بند رہیں گے

3

اسلام آباد۔27جون (اے پی پی):بینک دولت پاکستان یکم جولائی 2025ء(منگل) کو بینک تعطیل کے باعث عوامی لین دین کے لیے بند رہے گا۔ سٹیٹ بینک کی جانب سے جمعہ کویہاں جاری بیان کے مطابق یکم جولائی کو تمام بینک/ترقیاتی مالی ادارے /مائیکروفنانس بینک بند رہیں گے تاہم بینکوں /ترقیاتی مالی اداروں اور مائیکرو فنانس بینکوں کے ملازمین حسب معمول دفتر آئیں گے۔