بینک دولت پاکستان پیر یکم جنوری 2024 کو عوام سے لین دین کے لیے بند رہے گا،اعلامیہ

227

کراچی۔ 29 دسمبر (اے پی پی):بینک دولت پاکستان پیر یکم جنوری 2024 کو عوام سے لین دین کے لیے بند رہے گا۔ مرکزی بینک سے جمعہ کو جاری اعلامیہ کے مطابق بینک دولت پاکستان پیر یکم جنوری 2024 کو ’’بینک تعطیل‘‘کے موقع پر عوام سے لین دین کے لیے بند رہے گا لہذا تمام بینک،ترقیاتی مالی ادارے،مائکروفنانس بینک مذکورہ تاریخ پر عوام سے لین دین کے لیے بند رہیں گے تاہم بینکوں،ترقیاتی مالی اداروں،مائکروفنانس بینکوں کے تمام ملازمین حسبِ معمول دفتر میں حاضر ہوں گے۔