اسلام آباد۔1مارچ (اے پی پی):بینک دولت پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی کا اجلاس (کل)جمعرات 2مارچ 2023ء کو منعقد ہو گا جس میں زری پالیسی کا فیصلہ کیا جائے گا۔ گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد زری پالیسی کمیٹی کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس میں زری پالیسی کے فیصلے کا اعلان کریں گے۔