بینک دولت پاکستان یکم رمضان المبارک کو عوام سے لین دین کے لئے بند رہے گا

170
State Bank of Pakistan
State Bank of Pakistan

اسلام آباد۔8مارچ (اے پی پی):بینک دولت پاکستان یکم رمضان المبارک 1445 ہجری کو عوام سے لین دین کے لئے بند رہے گا ۔ سٹیٹ بینک سے جاری پریس ریلیز کے مطابق بینک دولت پاکستان یکم رمضان المبارک 1445 ہجری کو عوام سے لین دین کے لئے بند رہے گا

کیونکہ اس دن کو زکوٰۃ کی کٹوتی کے لئے "بینک تعطیل” قرار دی گئی ہے ۔ تمام بینک/ترقیاتی مالی ادارے/ مائیکرو فنانس بینک مذکورہ تاریخ پر عوام سے لین دین نہیں کریں گے تاہم بینکوں/ ترقیاتی مالی اداروں/مائیکرو فنانس بینکوں کے تمام ملازمین معمول کے مطابق کام کے لئے (ماسوائے عوام سے لین دین) دفتر میں حاضر ہوں گے۔