اسلام آباد۔21مارچ (اے پی پی):بینک دولت پاکستان 24 مارچ 2023ء بروز جمعہ کو زکواۃ کی کٹوتی کے لیے’بینک تعطیل ‘ کے موقع پر عوام سے لین دین کے لیے بند رہے گا کیونکہ امکان ہے کہ یکم رمضان المبارک 1444 ہجری جمعرات 23 مارچ 2023ء ( جو پہلے ہی عام تعطیل کا دن ہے) کو ہو گی۔
سٹیٹ بینک سے جاری پریس ریلیز کے مطابق تمام بینک / ترقیاتی مالی ادارے/مائیکروفنانس بینکس مذکورہ تاریخ پر عوام الناس سے لین دین کے لیے بند رہیں گے تاہم، بینکوں/ترقیاتی مالی اداروں /مائیکروفنانس بینکوں کے تمام ملازمین بینک تعطیل کے موقع پر دفتر میں حاضر ہوں گے اور یہ کام کرنے کا عام دن تصور کیا جائے گا۔