- Advertisement -
کراچی۔ 20 جنوری (اے پی پی):مدینہ کالونی پولیس نے سیکٹر3ڈی بلدیہ میں کارروائی کرتے ہوئے بینک سے کیش لے کر نکلنے والے شہریوں کو لوٹنے میں ملوث2سٹریٹ کریمنلزکوزخمی حالت میں گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 2غیر قانونی پستول بمعہ رائونڈزاورایک موٹر سائیکل برآمدکرلی،ایس ایس پی کیماڑی کے مطابق گرفتارملزمان میں اعجاز ولد فریاد علی اور بلال ولد شاہ شامل ہیں۔
گرفتار ملزمان نے پولیس کے چھاپہ کے دوران فائرنگ شروع کردی، پولیس کی جوابی فائرنگ کے نتیجے میں دونوں ملزمان زخمی ہوگئے۔گرفتارملزمان نے دوران تفتیش سائٹ اے، اتحاد ٹائون، مدینہ کالونی، بلدیہ اور سعید آباد کے علاقوں میں وارداتوں کا اعتراف کرلیاہے۔پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کردیاہے۔
- Advertisement -
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=548710
- Advertisement -