18.2 C
Islamabad
اتوار, مارچ 23, 2025
ہومتجارتی خبریںبینکاری شعبہ کے ڈیپازٹس میں گذشتہ سال کےمقابلہ میں جنوری 2025 کے...

بینکاری شعبہ کے ڈیپازٹس میں گذشتہ سال کےمقابلہ میں جنوری 2025 کے دوران 12.6 فیصد اضافہ

- Advertisement -

اسلام آباد۔21مارچ (اے پی پی):بینکاری شعبہ کے ڈیپازٹس میں گذشتہ سال کےمقابلہ میں جنوری 2025 کے دوران 12.6 فیصدتک کا اضافہ ہوا ہے ، اس دوران ڈیپازٹس کا حجم 31.03 ٹریلین روپے تک پہنچ گیا جبکہ ماہانہ بنیادوں پر جنوری 2025 میں ڈیپازٹس میں 2.4 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔

اے کے ڈی سیکورٹیز لمیٹڈ کی تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق جنوری 2025 کے اختتام تک بینکنگ سیکٹر کےمجموعی قرضہ جات جنوری 2024 کے مقابلہ میں 21.8 فیصد کی بڑھوتری سے 14.728 ٹریلین روپے تک پہنچ گئے تاہم ماہانہ بنیادوں پر قرضہ جات کے حجم میں 8 فیصد کی منفی شرح نمو ریکارڈ کی گئی ہے ۔

- Advertisement -

رپورٹ کے مطابق جنوری 2024 کے مقابلہ جنوری 2025 کے دوران بینکنگ سیکٹر کی سرمایہ کاری کا حجم 17.3 فیصد اضافہ سے 30.023 ٹریلین روپے تک بڑھ گیا جبکہ ماہانہ بنیادوں پر سرمایہ کاری میں 3.1 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=574988

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں