27.7 C
Islamabad
جمعرات, مئی 15, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںبین الااقوامی مالیاتی فنڈ کی پاکستان کی بہتر اقتصادی کارکردگی کی تعریف

بین الااقوامی مالیاتی فنڈ کی پاکستان کی بہتر اقتصادی کارکردگی کی تعریف

- Advertisement -

بین الااقوامی مالیاتی فنڈ کی پاکستان کی بہتر اقتصادی کارکردگی کی تعریف
حکومت کی اصلاحات کے نتیجے میں میکرو اکنامک سطح پر استحکام آرہا ہے، بینظیر انکم اسپورٹ پرگرام کے زریعے زیادہ مستحقین کو مالی تحفظ فراہم کیا جا رہا ہے، معیشت کی شرح نمو آئندہ مالی سال میں 4.7 فیصد تک پہنچنے کی امید ہے ،ہیرالڈ فنگر
واشنگٹن۔ 13 مئی (اے پی پی) بین الااقوامی مالیاتی فنڈ نے پاکستان کی بہتر اقتصادی کارکردگی کی تعریف کرتے ہوے کہا ہے کہ حکومت پاکستان کی طرف سے کی جانے اصلاحات کے نتیجے میں میکرو اکنامک سطح پر استحکام آرہا ہے۔ اور بینظیر انکم اسپورٹ پرگرام کے زریعے اب زیادہ لوگوں کو مالی تحفظ فراہم کیا جا رہا ہے۔ پاکستان کے ساتھ معاہدہ کی تفصیلات اور جزیات طے ہونے کے بعد آئی ایم ایف کے کنٹری ڈائکٹر براے پاکستان ہیرالڈ فنگر نے کہا ہے کہ پاکستانی حکومت نے اقتصادی امور کے تمام شعبوں میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے جن میں بجٹ خسارے کو کم کرنا اور پاکستان اسٹیٹ بنک کے بین الااقوامی اثاثے شامل ہیں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=4726

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں