بین الاقوامی ادارہ اقبال برائے تحقیق و مکالمہ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر حسن الامین کی اے پی پی سے گفتگو

162

اسلام آباد ۔ 21 اگست (اے پی پی) بین الاقوامی ادارہ اقبال برائے تحقیق و مکالمہ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر حسن الامین نے کہا ہے کہ عالم اسلام کو موجودہ بے یقینی کی صورتحال سے نکالنے کیلئے بین المذاہب اور بین المسالک ہم آہنگی کو فروغ دینا ہو گا، امت مسلمہ کو درپیش مسائل کے حل کیلئے اسلام کی اصل روح اور شاعر مشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کی تعلیمات کا فروغ وقت کی اہم ضرورت ہے، معاشرے میں برداشت کا رویہ پیدا کرنے، حقوق کے تحفظ و آگاہی، بین المذاہب و بین المسالک ہم آہنگی کے فروغ اور قبائلی علاقوں میں پولیو مہم کے سلسلہ پائے جانے والے تحفظات کو دور کرنے میں ادارے نے اہم کردار ادا کیا۔ اتوار کو یہاں ”اے پی پی“ سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امت مسلمہ کی موجودہ صورتحال آپس میں ہم آہنگی نہ ہونے اور فرقہ واریت و برداشت کی کمی کی وجہ سے ہے، بین الاقوامی ادارہ اقبال برائے تحقیق و مکالمہ کی بنیاد اسلام کے اصل تشخص کو اجاگر کرنے، امت مسلمہ میں اتفاق اور یگانگت پیدا کرنے، معاشرتی نا ہمواریوں کو دور کرنے اورمختلف مذاہب و مسالک کے درمیان برداشت کے ماحول میں مکالمہ کو فروغ دینے کیلئے رکھی گئی