29.9 C
Islamabad
پیر, مئی 12, 2025
ہومتجارتی خبریںبین الاقوامی ادارے ”پلینٹ ریٹیل“ کی رپورٹ

بین الاقوامی ادارے ”پلینٹ ریٹیل“ کی رپورٹ

- Advertisement -

اسلام آباد ۔ 2 مئی (اے پی پی) متوسط طبقے کی آمدنی سے پاکستان میں ریٹیل کے شعبہ کا سالانہ حجم 152 ارب ڈالر سالانہ تک بڑھ چکا ہے۔ جبکہ بھارت کے مقابلہ میں پاکستان میں ریٹیل مارکیٹ کا شعبہ بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے حوالے سے 50 سال آگے ہے۔ ریٹیل مارکیٹ کی پیش گوئی کرنے والے بین الاقوامی ادارے ”پلینٹ ریٹیل“ کی حالیہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں صوبہ پنجاب میں ریٹیل کا شعبہ تیزی سے ترقی کررہا ہے اور ملک کے دیگر صوبوں کے مقابلہ میں پنجاب میں شعبہ کی تیز رفتار ترقی کی وجہ بنیادی ڈھانچے ‘ ٹرانسپورٹ اور دیگر سہولیات کی فراہمی کے معیار کی بہتری کے ساتھ ساتھ متوسط طبقہ کی بڑھتی ہوئی تعداد اور آمدن بھی شعبہ کی ترقی میں اہم کردار ادا کررہی ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=3140

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں