بین الاقوامی ادارے کشمیروں پرڈھائے جانے والے مظالم کاسختی سے نوٹس لیں،سردارمسعودخان

126
APP70-18 PESHAWAR: April 18 - President AJK Masood Khan addressing business community during his visit to Sarhad Chamber of Commerce and Industry. APP photo by Shaheryar Anjum

پشاور۔18اپریل (اے پی پی)صدرآزادجموں کشمیرسردارمسعودخان نے کہاہے کہ مقبوضہ کشمیرکے مسلمانوں کی اخلاقی ،سفارتی اورسیاسی مدد جاری رکھیں گے، سلامتی کونسل کشمیریوں کی حق خوداریت کااحترام کرے،بھارتی قابض فوجیوں نے کشمیریوں پرظلم کی انتہاکردی،بین الاقوامی ادارے اوراقوام متحدہ کشمیروں پرڈھائے جانے والے مظالم کاسختی سے نوٹس لیں۔انہوںنے یہ بات منگل کو خیبرپختونخو ا چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹریزکے دورے کے موقع پرپرتقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔انہوںنے کہاکہ مقبوضہ کشمیرکی جنگ آزادی میں خیبرپختونخوا کے پختونوں نے بے شمارقربانیاں دی جس کوہم قدرکی نگاہ سے دیکھتے ہیں ۔انہوںنے کہاکہ کشمیراورپاکستان ایک وجود کے دوحصے ہیں جنہیں زوروجبرسے الگ نہیں کیاجاسکتا۔