بیجنگ۔ 26 ستمبر (اے پی پی) چینی صدر زی جن پنگ نے کہا ہے کہ چین گلوبل سیکیورٹی پر بین الاقوامی تنظیموں اور دیگر ممالک کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لئے پر امید ہے۔ انہوں نے بیجنگ میں86 ویں انٹرپول جنرل اسمبلی کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عالمی قانون نافذ کرنے ،سیکیورٹی تعاون اور جرائم کا مقابلہ کرنے میں انٹرپول نے اہم کردار ادا کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ چین 1984ءمیں انٹرپول کا رکن ببنے کے بعد سے نہ صرف انٹر پول اور دیگر رکن ممالک کے ساتھ تعاون کو فروغ دینے کے لئے پرعزم ہے بلکہ عالمی سلامتی و استحکام کوبرقرار رکھنے میں بھی مدد ملی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی مسائل سے نمٹنے کے لئے تمام ممالک کو متحد ہو کر کوششیں کرنی چاہیئں اور زیادہ موثر ،منصفانہ اور مناسب انداز میں عالمی سیکیورٹی گورننس کو فروغ دینا ہو گا۔انہوں نے کہا کہ لوگوں کو تحفظ فراہم کرنا ہمارا اہم ہدف ہے اور چین نے ہر قسم کے جرائم کی روک تھام میں قابل ذکر کامیابی حاصل کی ہے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=71194