بین الاقوامی تجارتی نمائش’’بگ فائیو کنسٹرکٹ سعودی ‘‘میں شرکت کے لئے درخواستیں کل تک جمع کرائی جا سکتی ہیں

66
TDAP
TDAP

اسلام آباد۔23جنوری (اے پی پی):ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی پاکستان (ٹی ڈی اے پی)نے کہا ہے کہ سعودی عرب میں ہونے والی بین الاقوامی تجارتی نمائش ’’ بگ فائیو کنسٹرکٹ سعودی ‘‘ میں شرکت کے لئے کل ( جمعہ )تک درخواستیں جمع کروائی جاسکتی ہیں ۔

ٹی ڈی اے پی کے مطابق4روزہ نمائش سعودی عرب کے دارلحکومت ریاض میں 15سے 18فروری تک ہو گی جس میں تعمیراتی میٹریل سے وابستہ افراد و ادارے اپنی مصنوعات عالمی خریداروں کے سامنے پیش کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے کاروباری معاملات طے کرسکیں گے ۔نمائش کے حوالے سے مزید تفصیلات اتھارٹی کی ویب سائٹ سے حاصل کی جاسکتی ہیں۔