اسلام آباد۔1اکتوبر (اے پی پی):ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی پاکستان (ٹی ڈی اے پی)نے کہا ہے کہ مصر میں منعقد ہونے والی بین الاقوامی تجارتی نمائش ’’ فوڈ افریقہ ‘‘ میں شرکت کے لئے10 اکتوبر تک درخواستیں جمع کروائی جاسکتی ہیں ۔
ٹی ڈی اے پی کے مطابق 3روزہ نمائش مصر کے شہر قاہرہ میں 3تا 5دسمبر جاری رہے گی جس فروزن فوڈ ، نمک ، پھل ، سبزیاں ، شہد ، دلیہ ، پولٹری مصنوعات اور خشک میوہ جات سے وابستہ افراد و ادارے اپنی مصنوعات عالمی خریداروں کے سامنے پیش کرنے کے ساتھ ساتھ کاروباری معاملات طے کرسکیں گے ۔نمائش کے حوالے سے مزید تفصیلات اتھارٹی کی ویب سائٹ سے حاصل کی جاسکتی ہیں۔