اسلام آباد۔26فروری (اے پی پی):ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی پاکستان (ٹی ڈی اے پی)نے کہا ہے کہ پرتگال میں منعقد ہونے والی بین الاقوامی تجارتی نمائش ’’انٹر ٹیکس‘‘ میں شرکت کے لئے درخواستیں7 مارچ تک جمع کرائی جاسکتی ہیں ۔
ٹی ڈی اے پی کے مطابق3 روزہ نمائش کا انعقاد 20 تا 22 مئی کیا جائے گا جس میں تیار ملبوسات ، فیبرکس ، ڈینیم ، ہوم ٹیکسٹائل اور لیدر کی مصنوعات سے وابستہ مقامی افراد و ادارے اپنی مصنوعات عالمی خریداروں کے سامنے پیش کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے کاروباری معاملات طے کرسکیں گے ۔
نمائش کے حوالے سے مزید تفصیلات اتھارٹی کی ویب سائٹ سے حاصل کی جاسکتی ہیں۔