اسلام آباد۔25دسمبر (اے پی پی):ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی پاکستان (ٹی ڈی اے پی)نے کہا ہے کہ ترکیہ میں منعقد ہونے والی بین الاقوامی تجارتی نمائش ’’ آٹو میکنیکا2025‘‘ میں شرکت کے لئے(کل )جمعرات تک درخواستیں جمع کروائی جاسکتی ہیں ۔
ٹی ڈی اے پی کی تفصیلات کے مطابق4روزہ نمائش ترکیہ کے دارالحکومت استنبول میں 12 سے 15جون تک جاری رہے گی جس میں آٹو موٹیو الیکٹرانکس ، آٹو موٹیو پارٹس ، آٹو موٹیو ری پیئر آلات ،باڈی پارٹس ، کار اسیسریز ، کارکمپونیٹس ، کار ٹیونگ آئٹم ، کارواش ، چیسسز ، کمپونینٹ سے وابستہ افراد و ادارے اپنی مصنوعات عالمی خریداروں کے سامنے پیش کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے کاروباری معاملات طے کرسکیں گے ۔
نمائش کے حوالے سے مزید تفصیلات اتھارٹی کی ویب سائٹ سے حاصل کی جاسکتی ہیں۔