اسلام آباد۔2جنوری (اے پی پی):ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی پاکستان (ٹی ڈی اے پی)نے کہا ہے کہ جاپان میں منعقد ہونے والی بین الاقوامی تجارتی نمائش ’’ جاپان آئی ٹی ویک ‘‘ میں شرکت کے لئے درخواستیں کل (جمعہ )تک جمع کرائی جاسکتی ہیں ۔
ٹی ڈی اے پی کے مطابق3روزہ نمائش جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں 23تا 25 اپریل جاری رہے گی جس میں انفارمیشن ٹیکنالوجی ، آرٹیفیشل انٹیلی جنس ، بلاک چین اور سائبر سکیورٹی سے وابستہ افراد و ادارے اپنی مصنوعات عالمی خریداروں کے سامنے پیش کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے کاروباری معاملات طے کرسکیں گے ۔
نمائش کے حوالے سے مزید تفصیلات اتھارٹی کی ویب سائٹ سے حاصل کی جاسکتی ہیں۔