بین الاقوامی تجارتی نمائش جی ڈی سی میں شرکت کے لئے درخواستیں 28 جنوری تک جمع کرائی جاسکتی ہیں،ٹی ڈی اے پی

133
TDAP
TDAP

اسلام آباد۔13جنوری (اے پی پی):ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی پاکستان (ٹی ڈی اے پی)نے کہا ہے کہ امریکا میں منعقد ہونے والی بین الاقوامی تجارتی نمائش ’’ گیم ڈویلپرزکانفرنس‘‘ میں شرکت کے لئے 28 جنوری 2025 تک درخواستیں جمع کروائی جاسکتی ہیں ۔

ٹی ڈی اے پی کے مطابق5روزہ نمائش امریکا کے شہر سان فرانسسکو میں 17سے 21مارچ تک منعقد ہو گی جس میں گیم انڈسٹری سے وابستہ افراد و ادارے اپنی مصنوعات عالمی خریداروں کے سامنے پیش کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے کاروباری معاملات طے کرسکیں گے ۔نمائش کے حوالے سے مزید تفصیلات اتھارٹی کی ویب سائٹ سے حاصل کی جاسکتی ہیں۔