اسلام آباد۔18فروری (اے پی پی):ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی پاکستان (ٹی ڈی اے پی)نے کہا ہے کہ سعودی عرب میں منعقد ہونے والی بین الاقوامی تجارتی نمائش ’’ سعودی فوڈ مینوفیکچرنگ ‘‘ میں شرکت کے لئے درخواستیں 24فروری تک جمع کرائی جاسکتی ہیں ۔
ٹی ڈی اے پی کے مطابق نمائش کا انعقاد 13تا 15 اپریل کیا جائے گا جس میں فوڈ آئیٹم ، فلیورز ، خوشبوجات ، مصالحہ جات ، خشک پھل ، پیکنگ فلمز، فوڈ پیکجنگ ، آٹو میشن اینڈ کنٹرول ، سپلائی چین سلوشن اور مشینری کے کاروبار سے وابستہ ادارے اپنی مصنوعات عالمی خریداروں کے سامنے پیش کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے کاروباری معاملات طے کرسکیں گے ۔
نمائش کے حوالے سے مزید تفصیلات اتھارٹی کی ویب سائٹ سے حاصل کی جاسکتی ہیں۔