اسلام آباد۔27مئی (اے پی پی):ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی پاکستان (ٹی ڈی اے پی)نے کہا ہے کہ فرانس میں منعقد ہونے والی بین الاقوامی تجارتی نمائش ’’ ٹیکس ورلڈفئیر ‘‘میں شرکت کے لئے 7 جون تک درخواستیں جمع کرائی جا سکتی ہیں ۔
ٹی ڈی اے پی کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق نمائش فرانس کے شہر پیرس میں 15 ستمبر سے 17 ستمبر تک جاری رہے گی جس میں ایپرل ، فیبرکس ڈینم اور لیدر سے وابستہ افراد و ادارے اپنی مصنوعات عالمی خریداروں کے سامنے پیش کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے کاروباری معاملات طے کرسکیں گے۔نمائش کے حوالے سے مزید تفصیلات اتھارٹی کی ویب سائٹ سے حاصل کی جا سکتی ہیں ۔