بین الاقوامی ریڈ کراس کا میانمر کی حکومت سے بین الاقوامی امدادی ٹیموں کو روہنگیا مسلمانوں تک رسائی کی اجازت دینے کا مطالبہ

213

ینگون ۔ 12 مئی (اے پی پی) بین الاقوامی ریڈ کراس کمیٹی میانمرکی حکومت سے بین الاقوامی امدادی ٹیموں کو صوبہ راکھائین میں روہنگیا مسلمانوں تک پہنچنے کی اجازت دینے کا مطالبہ کیاہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق کمیٹی کے سربراہ پیٹر میورر ر نے ینگون میں میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنے دورہ کے دوران آنگ سان سوچی سے کہا ہے کہ وہ بین الاقوامی امدادی ٹیموں کو اس بات کی اجازت دیں کہ وہ راکھائن میں جاکر ان لوگوں کی مدد کریں جو انتہائی ابتر صورتحال میں زندگی بسر کررہے ہیں۔