بین الاقوامی شہرت یافتہ صداکار ، اور ٹی وی میزبان ضیاء محی الدین کی برسی جمعرات کو منائی گئی

119

اسلام آباد۔13فروری (اے پی پی):بین الاقوامی شہرت یافتہ صداکار ،معروف ہدایتکار اور ٹی وی میزبان ضیاء محی الدین کی برسی جمعرات 13 فروری کو منائی گئی۔ اپنے منفرد لب و لہجہ کے باعث شہرت پانے والے صدا کار ،اینکر اور مصنف ضیا محی الدین 20 جون 1931 کو فیصل آباد میں پیدا ہوئے۔انہوں نے ریڈیو آسٹریلیا سے صداکاری شروع کی اور طویل عرصہ تک برطانیہ کے تھیٹر کےلئے بھی کام کیا۔

ضیا ء محی الدین نے برطانوی سنیما اور ہالی ووڈ میں بھی اپنے فن کے جوہر دکھائے۔ 1970کی دہائی میں پی ٹی وی سے ضیا محی الدین شو کے نام سے منفردپروگرام شروع کیا۔ انہوں نے کئی انگریزی اخبارات کیلئے کالم بھی تحریر کئے ۔ضیامحی الدین کو انکی خدمات کے اعتراف میں ہلال امتیاز سے نوازا گیا۔ضیا محی الدین13فروری2023 کو 92سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔ ان کی دوسری برسی کے موقع پر شوبز انڈسٹری اور فنکار برادری کی جانب سے ان کی خدمات کے اعترا ف میں انہیں خراج عقیدت پیش کیا گیا ۔