بین الاقوامی منڈیوں میں جمعرات کو خام تیل کی قیمتوں میں کمی جبکہ سونے اور زرعی مصنوعات کی قیمتوں میں ملا جلا رجحان دیکھنے میں آیا۔بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کے سودے 0.91 ڈالر کی کمی کے بعد 101.52 ڈالر فی بیرل جبکہ برینٹ کروڈ کے سودے 1.38 ڈالر کی کمی کے بعد 104.45 ڈالر فی بیرل میں طے ہوئے۔
بین الاقوامی مارکیٹس میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی، سونے اور زرعی اجناس میں ملا جلا رجحان

مزید خبریں
اسلام آباد۔17ستمبر (اے پی پی):بین الاقوامی منڈیوں میں جمعرات کو خام تیل کی قیمتوں میں کمی جبکہ سونے اور زرعی مصنوعات کی قیمتوں میں ملا جلا رجحان دیکھنے میں آیا۔بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کے سودے 0.91 ڈالر کی کمی کے بعد 101.52 ڈالر فی بیرل جبکہ برینٹ کروڈ کے سودے 1.38 ڈالر کی کمی کے بعد 104.45 ڈالر فی بیرل میں طے ہوئے۔
رپورٹ کے مطابق سپاٹ گولڈ کی قیمت میں 48.23 ڈالر کا اضافہ ہوا، جس کے بعد سونے کی قیمت 4,311.88 ڈالر فی اونس ریکارڈ کی گئی۔ اس کے برعکس چاندی کی قیمت میں 0.53 ڈالر کی کمی ہوئی اور اس کی قیمت 64.49 ڈالر فی اونس رہی۔زرعی اجناس میں مکئی کی قیمت میں 1.25 ڈالر کا اضافہ ہوا، جس کے بعد مکئی کی قیمت 535.50 ڈالر فی بشل ہوگئی۔
گندم کی قیمت میں 1.25 ڈالر کی کمی ہوئی اور گندم کے مستقبل کے سودے 729.50 ڈالر فی بشل میں طے پائے۔رپورٹ کے مطابق کاٹن کی قیمت میں 0.78 ڈالر جبکہ زندہ مویشیوں کی قیمت میں 3.15 ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی۔







