بین الاقوامی مارکیٹ میں تانبے کی قیمتوں میں ملا جلا رجحان

70

لندن ۔ 12مئی(اے پی پی) بین الاقوامی مارکیٹ میں تانبے کی قیمتوں میں ملا جلا رجحان رہا۔ لندن میٹل ایکسچینج کے تحت تانبے کی قیمتوں میں 0.8فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور مستبل میں خریداری کے معاہدے 5543ڈالر فی ٹن میں طے پائے ۔ شنگھائی فیوچرز ایکسچینج کے تحت تانبے کی قیمتوں میں 0.71فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی اور مستقبل میں خریداری کے معاہدے 6558ڈالر فی ٹن میں طے پائے ۔