کوالالمپور۔ 05 مئی (اے پی پی) بین الاقوامی مارکیٹ میں پام آئل کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔ملائیشیا کے ذرائع ابلاغ کے مطابق گزشتہ روز برسا ملائیشیا ڈیرویٹو ایکسچینج کے تحت پام آئل کی قیمتوں میں 0.6 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور مستقبل میں خریداری کے معاہدے 586ڈالر فی ٹن میں طے پائے۔کاروباری سرگرمیوں کے درمیان مجموعی طور پر 26564 لاٹس کا کاروبار ہوا۔