بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کی سہ ماہی اقتصادی جائزہ رپورٹ

86
دنیا بھر میں خوراک اور تیل کی قیمتوں میں اضافہ سے گھریلو اخراجات متاثر ہو رہے ہیں، آئی ایم ایف رپورٹ

واشنگٹن ۔ 9 اکتوبر (اے پی پی) بین الاقوامی مالیاتی فنڈ نے رواں اور آئندہ سال کے عالمی اقتصادی ترقی کے تخمینے میں کمی کرتے ہوئے اس کی شرح 3.7 فیصد رہنے کی پیش گوئی کی ہے جس کی وجہ عالمی سطح پر بڑھتی تجارتی کشیدگی اور قرضوں کے رجحان میں اضافہ ہے۔آئی ایم ایف کی جانب سے گزشتہ روز جاری ہونے والی عالمی سہ ماہی اقتصادی جائزہ رپورٹ کے مطابق چین اور امریکا کے درمیان بڑھتی تجارتی کشیدگی کے باعث بین الاقوامی سطح پر تجارت متاثر ہونے کے باعث دنیا کی مجموعی قومی پیداوار کی شرح نموکم ہوکر 2018 ءاور 2019 ءمیں 3.7 فیصد رہنے کا امکان ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ عالمی اقتصادی شرح نمو کے نظر ثانی شدہ جائزے میں امریکا اور چین کی 2019 ءکے لیے اقتصادی صورتحال کے ساتھ ساتھ ترقی پذیر معیشتوں کی خراب ہوتی صورتحالکا جائزہ بھی شامل ہے۔آئی ایم ایف نے متنبہ کیا ہے کہ عالمی معیشت کے حوالے سے سابقہ جائزہ رپورٹ میں ظاہر کیے گئے خدشات حقیقت کی شکل اختیار کرنا شروع ہوگئے ہیں۔امریکا کی غالب معیشت ٹیکسوں میں کٹوتی اور اخراجات کی پالیسی کے سہارے چل رہی ہے تاہم اس کی مدت 2020 ءتک ہے۔