لندن ۔ 2 اگست (اے پی پی) بین الاقوامی منڈیوں میں سونے کی قیمتوں میں ملا جلا رجحان ریکارڈ کیا گیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اقتصادی ماہرین نے بتایا کہ امریکا کی جانب سے شرح سود میں اضافے کے امکانات کے بعد عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان دیکھنے میں آیا۔ نیو یارک میں سپارٹ گولڈ کی قیمتوں میں 0.2 فیصد اضافہ ہوا اور مستقبل میں خریداری کے معاہدے 1353.29 ڈالر فی اونس میں طے پائے۔دسمبر کیلئے خریداری کے معاہدے 0.2 فیصد کے اضافے سے 1359.60 ڈالر فی اونس میں طے پائے۔