37.1 C
Islamabad
منگل, مئی 13, 2025
ہومتجارتی خبریںبین الاقوامی منڈیوں میں کھجور کی مانگ روز بروز بڑھ رہی ہے،...

بین الاقوامی منڈیوں میں کھجور کی مانگ روز بروز بڑھ رہی ہے، زرعی ماہرین

- Advertisement -

راولپنڈی۔26جون (اے پی پی) زرعی ماہرین نے کہا ہے کہ کھجورکا پھل اپنی بھر پور غذائیت کی وجہ سے تاریخی اہمیت کا حامل ہے۔ دورِ حاضر میں اس کی بین الاقوامی منڈیوں میں مانگ روز بروز بڑھ رہی ہے اور پاکستان میں اس پھل کی وسیع پیمانے پر کاشت ہو رہی ہے۔اس پھل کی عالمی معیار کے مطابق پیداوار حاصل کرنے کے لئے مرتب ٹیکنالوجی میں زرپاشی کا عمل بنیادی حیثیت رکھتا ہے۔ اس عمل میں نر پھولوں کے زردانوںکو مادہ پھولوں پر منتقل کیا جاتا ہے جس کے نتیجے میں عمل زیرگی مکمل ہو کر پھل بنتا ہے۔ قدرتی طور پر یہ عمل حشرات (خصوصا شہد کی مکھیوں)، پرندوں اور ہوا کے ذریعے ہوتا ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=10035

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں