بین الاقوامی منڈی میں سونے کی قیمتوں میں کمی

164

بین الاقوامی منڈی میں سونے کی قیمتوں میں کمی
لندن ۔ 19 مئی (اے پی پی) بین الاقوامی منڈی میں سونے کی قیمتوں میں کمی کا رحجان رہا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق لندن میں سپاٹ گولڈ کی قیمتوں میں 0.9فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی اورمستقبل کی خریداری 1268.56ڈالر فی اونس میں کی گئی۔یوایس گولڈ فیوچرزکے تحت سونے کی خریداری کے معاہدے 1274.4ڈالر فی اونس میں طے پائے۔نیویارک میں سپاٹ گولڈ کی قیمتوں میں 1.28فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی اورمستقبل میں خریداری کے معاہدے 1263.2ڈالر فی اونس میں طے پائے۔بنگلور میں سپاٹ گولڈ کی قیمتوں میں 0.5فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی اورمستقبل میں خریداری کے معاہدے1273.20ڈالر فی اونس میں طے پائے۔