24.9 C
Islamabad
پیر, اپریل 28, 2025
ہومعلاقائی خبریںبین الاقوامی میڈیا بی بی سی، سی این این اور فنانشل ٹائمز...

بین الاقوامی میڈیا بی بی سی، سی این این اور فنانشل ٹائمز نے گلگت بلتستان کو 2025 کا بہترین سیاحتی مقام قرار دیدیا

- Advertisement -

گلگت۔27اپریل (اے پی پی):محکمہ سیاحت و ثقافت، گلگت بلتستان سے جاری ایک بیان کے مطابق سال 2024 کے دوران تقریباً 25,000 غیر ملکی سیاحوں نے گلگت بلتستان کا دورہ کیا جو کہ پاکستان کا رُخ کرنے والے تمام غیر ملکی سیاحوں کا 50 فیصد بنتا ہے۔ ان میں سے صرف 2,300 سیاح ایسے تھے جن سے مانٹنیرنگ اور ٹریکنگ رائلٹی فیس وصول کرکے حکومت گلگت بلتستان نے باقاعدہ پرمٹ جاری کیے جبکہ بقیہ 22 ہزار سیاحوں کو بغیر رائلٹی فیس اور پرمٹ کے مخصوص علاقوں میں سیر و تفریح کی اجازت دی گئی۔

بین الاقوامی میڈیا اداروں جیسے کہ بی بی سی، سی این این اور برطانوی اخبار فنانشل ٹائمز نے گلگت بلتستان کو سال 2025 کے بہترین سیاحتی مقامات میں شامل کیا ہے۔ اس کے علاوہ امسال مزید نئے سیاحتی روٹس کو عام سیاحوں کے لیے کھول دیا گیا ہے جن پر سفر کے لیے کسی قسم کی رائلٹی فیس یا پرمٹ کی ضرورت نہیں ہوگی۔محکمہ سیاحت گلگت بلتستان کے مطابق اب تک 700 غیر ملکی سیاح مانٹنیرنگ اور ٹریکنگ ویزہ حاصل کرنے کے لیے حکومت پاکستان کو درخواست دے چکے ہیں۔

- Advertisement -

ویزہ حاصل کرنے کے بعد یہ سیاح حکومت گلگت بلتستان سے ٹریکنگ و مانٹنیرنگ پرمٹ کے لیے رجوع کرتے ہیں جس کو محکمہ سیاحت کی جانب سے 2 سے 3 دن کے اندر ضروری کارروائی کے بعد پرمٹ جاری کر دیے جاتے ہیں تاہم اس وقت صرف دو سیاحوں نے پرمٹ کے لیے درخواست جمع کرائی ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان ٹور آپریٹر ایسوسی ایشن (PATO)نے گلگت بلتستان کی چیف کورٹ میں رائلٹی فیس میں اضافے کو چیلنج کرتے ہوئے درخواست دائر کی ہے جس پر عدالت نے حتمی فیصلے تک پرمٹس کے اجرا کو معطل کر دیا ہے ،جیسے ہی معزز عدالت کی جانب سے فیصلہ سامنے آئے گا، محکمہ سیاحت فوری طور پر پرمٹس کا اجراء شروع کر دے گا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=588526

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں