اسلام آباد ۔ 12 ستمبر (اے پی پی) ٹریڈ ڈولپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (ٹڈاپ) نے بین الاقوامی نمائشوں میں شرکت کی خواہش مندکمپنیوں سے درخواستیں طلب کرلیں۔ اتھارٹی کے مطابق نیدرلینڈ کے شہر ویلدووین میں 25 سے بزنس سافٹ وئیرنمائش شروع ہورہی ہے، اس نمائش میں شرکت کی فیس ایک لاکھ روپے مقررکی گئی ہے، اسی طرح دبئی میں عرب ہیلتھ کے نام سے دوروزہ نمائش 21 جون 2020 سے شروع ہوگی، اس نمائش میں شرکت کی فیس 8 لاکھ،90 ہزارروپے مقررکی گئی ہے۔کولون جرمنی میں انٹرنیشنل ڈینٹل شو کے نام سے بین الاقوامی نمائش 9 مارچ 2021 سے شروع ہوگی، اس نمائش میں شرکت کی فیس 5 لاکھ روپے مقررکی گئی ہے۔ ٹریڈ ڈولپمنٹ اتھارٹی کے مطابق نمائش میں شرکت کی خواہش مندکمپنیاں 30 ستمبر 2020 ء تک درخواستیں جمع کرسکتی ہیں۔